ایچ ای سی ،بلوچستان کے 71طلبہ کو لاگریجوایٹ سکالرشپ عطا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پیشہ ورانہ مہارت کے حصول کیلئے پرعزم بلوچستان کے مختلف حصوں سے اب تک 71طلباء نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پروگرام لا گریجوایٹ سکالرشپس پروگرام فار بلوچستان فار اسٹڈی ابروڈکے۔۔۔
تحت سکالرشپ حاصل کی ہیں۔ پروگرام کے تحت بیرون ملک حصولِ تعلیم کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جاتی ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان بلوچستان میں عدالتی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر شروع کیے گئے اسکالرشپ پروگرام پر عملدرآمد کررہا ہے ۔