زمین مالکان کو انصاف دلایا جائے،ملازمین ایسوسی ایشن
مردان( نمائندہ دنیا ) آل پاکستان درجہ چہارم ملازمین ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اکبر خان مہمند، ضلعی صدر مراد خان، جنرل سیکرٹری سرتاج ، چیئرمین عمراخان چشتی اور اشفاق خٹک نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے زمینیں فراہم کرنے والے مالکان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔۔۔
اور ان کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔پریس کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ منتخب ایم پی ایز اپنا قبلہ درست کریں ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض منتخب نمائندے میرٹ کے برعکس اپنے رشتہ داروں کو سرکاری ملازمتوں میں بھرتی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔