کوسٹ گارڈز، نیو ی کی مشترکہ کارروائی، منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد
110ملین ڈالر کی منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کیلئے جیوانی میں چھپا ئی گئی تھی
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بلوچستان میں مشترکہ انٹیلی جنس کارروائی کے دوران گوادر کے علاقے جیوانی میں چھپائی گئی منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ، پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک نیوی نے 1050 کلو چرس اور 200 کلوگرام میتھ (آئس) ضبط کر لی جس کی عالمی مالیت تقریباً 110ملین ڈالرز ہے جسے سمندری راستے سے بیرون ممالک سمگل کیا جانا تھا۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورکس دہشت گردوں کوایک منظم طریقے سے آمدن فراہم کرتے ہیں جن کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
منشیات ذخیرہ