زیر زمین پانی کا معیار بہتر بنانے کیلئے منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

 زیر زمین پانی کا معیار بہتر بنانے کیلئے منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

پنجاب بھر میں قدیم تالابوں،جوہڑوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا:ذرائع

چکوال(آن لائن)حکومت پنجاب کی جانب سے زیر زمین پانی کا معیار بہتر بنانے اور آبی وسائل کے تحفظ کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں قدیم تالابوں،جوہڑوں اور چھپڑوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائیگا تاکہ بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر زیر زمین پانی کی سطح اور معیار کو بہتر بنایا جاسکے ،اس منصوبے کے تحت اضلاع کی سطح پر ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود تمام تالابوں، جوہڑوں اور چھپڑوں کی نشاندہی کریں اور ان کی بحالی کیلئے اقدامات کریں، اگر کسی مقام پر سرکاری تالاب،جوہڑ یا چھپڑ کی زمین پر قبضہ پایا گیا تو متعلقہ ریونیو عملہ ذمہ دار ہوگا،اس ضمن میں پٹواری،گرداور اور تحصیلدار کیخلاف کارروائی کی جاسکے گی ۔ 

منصوبہ شروع

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں