صوبہ سے باہرمقیم پنجاب ہیلتھ انشورنس کارڈ ہولڈرمشکلات کا شکار
ہیلتھ کارڈ صوبہ تک محدودکر نے سے لاکھوں شہری علاج معالجہ سے محروم پنجاب حکومت پالیسی پر نظر ثانی کرے تاکہ دیگر افراد استفادہ کر سکیں ،شہری
اسلام آباد (ایس ایم زمان) پنجاب حکومت کے ہیلتھ انشورنس علاج کی صوبے میں پابندی کے فیصلے سے اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں مقیم پنجاب کے لاکھوں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق پنجاب ہیلتھ انشورنس کارڈ پر شہری اب صرف پنجاب کے سرکاری اور منظور شدہ نجی ہسپتالوں سے ہی علاج کروا سکیں گے جس سے دیگرصوبوں میں عارضی طور پر رہائش پذیر لاکھوں شہری علاج کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ علاج کی سہولت کو صرف صوبے تک محدود کرنے سے مریضوں کو مالی اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، خصوصاً ہنگامی صورتحال یا سنگین بیماری کی صورت میں یہ مسئلہ پیچیدہ ہو جائے گا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت پالیسی پر نظرثانی کرے تاکہ دوسرے شہروں میں مقیم افراد بھی ہیلتھ انشورنس کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت سے استفادہ کر سکیں ۔
ہیلتھ کارڈ