اڈیالہ جیل قتل کیس کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

 اڈیالہ جیل قتل کیس کا قیدی ہسپتال میں دم توڑ گیا

قیدی سلطان کے خلاف 2019میں کلرسیداں میں قتل کا مقدمہ درج تھا

راولپنڈی (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں قتل اقدام قتل کیس کا 85سالہ قیدی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ قیدی سلطان محمود کو جیل میں طبعیت خراب ہونے پر جیل ہسپتال سے ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا تھا، ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں دوران علاج بیماری اور ضعیفی کے باعث دم توڑ گیا، قیدی سلطان محمود کے خلاف 2019میں کلرسیداں پولیس سٹیشن میں قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا، نعش کو ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی جائیگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں