مری، موٹرسائیکل سواروں کا ڈرائیور پر تشدد، نقدی، موبائل چھین لیا
مری (نمائندہ دنیا) مری بائی پاس روڈ پر لارنس کالج چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات، 2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی کو روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس سے موبائل فون اور ۔۔۔
نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے زخمی شخص محمد ذیشان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کر دیا۔