جی ایچ کیو پاکستان کی نشانی، پوری دنیا کو للکار رہا ،حنیف عباسی

جی ایچ کیو پاکستان کی نشانی، پوری دنیا کو للکار رہا ،حنیف عباسی

ایران جنگ پر وزیر خارجہ کی تقریر ہماری پالیسی،وزیر ریلوے کا پنڈی میں خطاب

راولپنڈی (خبرنگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو پاکستان کی نشانی ہے ، جو پوری دنیا کو للکار رہا ہے ، نو مئی کو اس ادارے پر صرف حملہ نہیں ہوا بلکہ منظم سازش کے تحت موومنٹ بنائی گئی۔ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بھائی کا کردار ادا کرنے اور اسرائیل کو للکارنے والا پاکستان ہے ۔ ایران جنگ پر وزیر خارجہ کی تقریر ہماری پالیسی ہے ۔پرائیویٹ سکولوں کی نمائندہ تنظیم \\\" ایپسما اور روح فورم\\\" کے زیر اہتمام راولپنڈی میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نو مئی کیس میں جن کو سزائیں ہوئیں سب کہہ رہے تھے کہ اس وقت کہاں کہاں حملہ کرنا ہے ، سارے واقعات ایک ہی وقت ہوتے ہیں،یہ کوئی غلطی نہیں منظم سازش تھی ، دیر ہوئی یہ فیصلے جلد ہونے چاہئے تھے ، افغانستان دہشتگردی کارروائیاں کررہا تھے ، پاکستان کا کھا کر باہر بیٹھ کر ہندوستان کے حق میں باتیں کرنے والے اب افغانستان کی باتیں کر رہے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے ،جس جگہ جانا پڑا ان کو گھس کر ماریں گے ان دہشتگردوں کو 10مئی کی طرح شکست دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں