نوشہرہ ،11ٹریفک حادثات میں 21افراد زخمی
پبی ( این این آئی) ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے 11 مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔
تحصیل پبی ڈاگئی سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل کی اوور سپیڈنگ کے باعث اسد عمر 13 سال اور عبداللہ عمر 14 سال سا کنان پشاور زخمی سریا خیل نوشہرہ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں جمشید عمر 42 سال سان اٹک زخمی اکوڑہ خٹک پاٹک کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص دانش عمر 26 سال سا کن مصری بانڈہ زخمی رسالپور ڈبل پاٹک کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ حادثے کے دوران نصرت علی عمر 32 سال سا کن جلو زئی زخمی ہوگیا ۔