رکشہ و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

 رکشہ و موٹر سائیکل چوری  میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار) رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

زیر حراست ملزم سے مسروقہ رکشہ، تین مسروقہ موٹر سائیکل اور موٹر سائیکلوں کے پارٹس برآمد کر لئے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں