سچی لگن سے ملک و ملت کی خدمت کرنے کا عہد کرنا ہوگا ،زمرد خان
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ اُن محسنوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے قائد اعظم ؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیا۔
یہ دن اس بات کا بھی متقاضی ہے کہ ہم سچی لگن سے ملک و ملت کی خدمت کریں اور ایک فلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ ہماری آزادی ، ہماری آن اور ہماری شان وطنِ پاکستان سے ہے اور اس کی سربلندی کیلئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے ۔