ریسکیو 1122 مری نے یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ریسکیو1122مری نے 23مارچ یومِ پاکستان انتہائی جوش و جذبے ، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے ساتھ منایا، اس سلسلے میں سنٹرل ریسکیو سٹیشن سمیت دیگر سٹیشنز میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے ہوا، جہاں سبز ہلالی پرچم کو فضا میں بلند کیا گیا اور ریسکیو دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی، اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا ۔جس سے فضا حب الوطنی کے جذبات سے معطر ہو گئی۔بعد ازاں ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔