اسلام آباد ، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈان تیز کرنیکی ہدایت

 اسلام آباد ، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈان تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے وفاقی دارالحکومت میں اشتہاری مجرموں، کار و موٹر سائیکل چوروں اور۔۔۔

 منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈان تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایس ایس پی نے جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی، ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی سرزنش کی۔ انہوں نے قبضہ مافیا اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے شہر بھر میں نمایاں پولیسنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں