تحریک صوبہ ہزارہ کا 12اپریل کو شہدا کانفرنس کا اعلان

 تحریک صوبہ ہزارہ کا 12اپریل کو شہدا کانفرنس کا اعلان

جدو جہد فیصلہ کن مرحلہ میں داخل، جلد اہم فیصلے کرینگے ،سردار یوسف عوامی سہولت کیلئے ہزارہ سمیت دیگر صوبے بنا ئے جائیں، طلحہ محمود ، اجلاس سے خطاب

ا سلام آباد (اپنے رپورٹرسے )صوبہ ہزارہ تحریک 12 اپریل کو شہدائے ہزارہ کانفرنس ایبٹ آباد میں منعقد کرے گی جبکہ پورے ملک میں شہدا ئے صوبہ ہزارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔اس بات کا اعلان صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئر مین، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی صدارت میں سینیٹر طلحہ محمود کی رہائش گاہ پرمنعقدہ اجلاس اور سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون رشید کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا گیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہارون رشید کا صدر سپریم کورٹ بار بننا ہزارہ کیلئے باعث فخر ہے ۔انہوں نے کہا اب ہم فیصلہ کن جدوجہد کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، تحریک کی کامیابی کیلئے جلد اہم فیصلے کریں گے ۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ موجود جنگی صورت حال کے خاتمہ کے فوری بعد ہزارہ صوبہ کے لیے مسلسل تحریک چلائیں گے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے ہزارہ سمیت دیگر صوبے بنا دئیے جائیں۔ صدر سپریم کورٹ بار ہارون رشید نے کہا وہ ہزارہ صوبے کے لیے ہر جدوجہد کے لیے تیار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں