کلرسیداں، غیر قانونی افغان شہری گرفتار

کلرسیداں، غیر قانونی افغان شہری گرفتار

کلرسیداں (اے پی پی) کلرسیداں پولیس نے چوکپنڈوری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان شہری کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیرِ حراست شخص کی شناخت دابر کے نام سے ہوئی۔۔۔۔

، ابتدائی تفتیش میں شہری کے پاس مکمل قانونی دستاویزات موجود نہ ہونے پر پولیس نے اسے تحویل میں لے لیا۔ بعدازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مذکورہ افغان شہری کو مزید جانچ پڑتال اور رجسٹریشن کے عمل کیلئے راولپنڈی میں قائم مہاجر کیمپ منتقل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں