حسن ابدال ،سی سی ڈی پولیس مقابلہ موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ گرفتار
حسن ابدال (اے پی پی تھانہ صدر اٹک کے علاقہ میں دورانِ چیکنگ سی سی ڈی ٹیم اٹک پر موٹر سائیکل چور گینگ کی جانب سے۔۔۔
اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ محب گل ولد عظیم گل قوم پٹھان، سکنہ کاٹلنگ مردان (حال فوجی مل حسن ابدال) کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے تھانہ سٹی حسن ابدال کے علاقہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔