کلر کہار دربار کے قریب ہائی ایس وین کو حادثہ، دو افراد زخمی

کلر کہار دربار کے قریب ہائی  ایس وین کو حادثہ، دو افراد زخمی

چکوال(این این آئی)کلر کہار دربار کے قریب ہائی ایس وین کو حادثہ، دو افراد زخمی ہوگئے۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق وین تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں 22 سالہ محمد عمیر اور 50 سالہ محمد ندیم شامل ہیں، جو بوچھال کے رہائشی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں