7 ملزم گرفتار ، 1کلو 400گرام چرس، 60لٹر شراب برآمد
راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ مندرہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔۔۔
نصیرآباد پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 30 لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 20لٹر شراب ، کلر سیداں پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لٹر شراب ، چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن ،روات پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔