اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،2افغان باشندوں سمیت 26 افراد گرفتار
561افراد،172گھرانوں،16ہو ٹلوں ،271مو ٹرسائیکلوں،81گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران561افراد،172گھرانوں،16ہو ٹلوں ، 43دوکانیں،271مو ٹرسائیکلوں اور 81 گاڑیوں کو چیک کیاگیا،جبکہ دو افغانیوں سمیت 26 مشکوک افراد،ایک گاڑی اور 25موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔