اسلام آباد ،14اشتہاریوں سمیت 30 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،14اشتہاریوں سمیت 30 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کوہسار، مارگلہ، کراچی کمپنی، کھنہ، لوہی بھیر میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 14 اشتہاریوں سمیت 30 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں کوہسار، مارگلہ، کراچی کمپنی، کھنہ، لوہی بھیر، شہزاد ٹاؤن اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3,362گرام آئس، 150گرام ہیروئن ،20بوتلیں شراب، مختلف بور کے 10عدد پستول معہ ایمونیشن اور ایک خنجر برآمد کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں