دولتالہ ،مہنگی اشیا فروخت کرنے پر دکانداروں کو 35ہزار جرمانے
دولتالہ (نما ئندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کی ہدایت پر پیرا فورس کی جانب سے پرائس کنٹرول کے لیے ر چیکنگ جاری ،شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مختلف بازاروں، دکانوں اور مارکیٹس کا اچانک دورہ کیا گیا۔۔۔
کارروائیوں کے دوران سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے پھل، سبزی، اورکریانہ کی بارہ دکانداروں کو 35 ہزار جرمانے عائد کیے گئے ۔