کلسٹر سسٹم مسترد ،تجربات برداشت نہیں ،پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک مردان
مردان ( نمائندہ دنیا ) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک ضلع مردان نے تعلیمی بورڈز کی جانب سے متعارف کرائے گئے کلسٹر سسٹم کو مسترد کرتے ہوئے۔۔۔
اس کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے والدین، طلبہ و طالبات اور تعلیمی اداروں کے لیے افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پین کے عہدیداران ندیم شاہ، نصیر آفریدی، طفیل خان اور ہاشم خان نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بار بار نئے تجربات نے طلبہ و طالبات کو شدید ذہنی دباؤ کا شکار کر دیا ہے ، جو کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں۔