راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کئے جائیں ،صہیب بھرتھ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت راولپنڈی میں اجلاس ہوا۔ محکمہ ہائی وے کے حکام نے صوبائی وزیر کو راولپنڈی سگنل فری منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ۔۔۔
منصوبہ میں دو فلائی اوور اور 3 انڈر پاسز شامل ہیں، تین شفٹوں میں تیزی سے کام جاری ہے ، منصوبہ کچہری چوک، افتخار جہانگیر جنجوعہ چوک اور آنیکسی چوک کی جدید ری ماڈلنگ پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو مری سمیت ڈویژن بھر میں مختلف شاہراؤں پر جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے راولپنڈی سگنل فری منصوبے کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔