بارش میں ٹریفک روانی کیلئے پولیس متحرک ،ایڈوائزری جاری
راولپنڈی ( خبر نگار) راولپنڈی ٹریفک پولیس بارش کے دوران شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور روڈ یوزرز کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
سی ٹی او راولپنڈی کا بارش ایڈوائزری کے حوالے سے پیغام میں کہنا تھا کہ بارش میں نشیبی جگہوں پانی کھڑا ہونے اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی عارضی طور پر سست روی کا شکار ہوتی ہے اس دوران روڈ یوزرز سے گزارش ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں،اپنی گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،،تیز بارش میں فوگ لائٹس،سائیڈویو مرر اور اینڈیکیٹر کا استعمال کریں ۔