پمز کی حددو میں فوٹو،ویڈیو گرافی پر پابندی عائد،سرکلر جاری

 پمز کی حددو میں فوٹو،ویڈیو گرافی پر پابندی عائد،سرکلر جاری

بغیر پیشگی تحریری اجازت کے تصویر کشی ممنوع ،عملہ کو بھی خصوصی ہدایات جاری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) پمز انتظامیہ نے ہسپتال کی حدود میں فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انیزہ جلیل کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پمز کے تمام شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، او پی ڈی، وارڈز، آپریشن تھیٹرز اور دیگر کلینیکل و سروس ایریاز میں بغیر پیشگی تحریری اجازت کے تصویر کشی یا ویڈیو بنانا ممنوع ہو گا۔ تمام شعبہ جاتی سربراہان، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اخلاقیات اور اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام کلینیکل اور ایڈمنسٹریٹو انچارجز ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں