اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر)اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر عمیس خٹک نے کہا ہے کہ۔۔۔
ان کا مشن انڈسٹریل ایریا کے مسائل حل کرنا اور انڈسٹری سیکٹر کو ترقی دینا ہے ،بطور صدر انتخاب اور اعتماد پر انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شرکت ، عہدیداروں سے حلف لیا ۔تقریب میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس سمیت بزنس کمیونٹی کی نمایاں قیادت شریک ہوئی ۔