پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،2700لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،2700لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس تلف

اسلا م پورہ کے علاقہ میں مارٹ پر چھاپہ ،نمونے تجزیے کے لیے بھجوا دیئے گئے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور اس کے نواحی علاقے گوجر خان میں جعلی کولڈ ڈرنکس کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2700 لٹر جعلی کولڈڈرنکس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں قائم ایک مارٹ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران معروف برانڈ کے نام پر فروخت کی جانے والی تقریباً 2 ہزار 700 لٹر جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد کر لی گئیں جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مشروبات کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیئے جبکہ متعلقہ بیچ نمبرز بھی اصل کمپنی کو تصدیق کے لیے ارسال کیے گئے۔

لیب رپورٹس اور کمپنی کی جانب سے تصدیق کے بعد یہ بات ثابت ہوئی کہ برآمد ہونے والی تمام کولڈ ڈرنکس جعلی اور غیر معیاری تھیں جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جعلی مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں