آئی جی کا ریڈزون کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

آئی جی کا ریڈزون کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مؤثر سرویلنس کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے ،درخواستوں پر فوری احکامات جاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس علی ناصر رضوی نے ریڈ زون کا دورہ کیا۔ سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی ناکہ جات کے چیکنگ کا جائزہ لیا۔آئی جی نے ریڈ زون میں واقع سرکاری و نجی اداروں کے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جائے اور تمام ممکنہ حفاظتی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مؤثر سرویلنس کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ حساس علاقے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جا سکے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

بعد ازاں آئی جی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں \"اوپن ڈور پالیسی کے تحت\"کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں