پاکستان کے پہلے انٹیگریٹڈ ون امپیکٹ کمیونٹی پلیٹ فارم کا باضابطہ اجرا

پاکستان کے پہلے انٹیگریٹڈ ون امپیکٹ کمیونٹی پلیٹ فارم کا باضابطہ اجرا

ٹی بی ، ایچ آئی وی اور ملیریا کی روک تھام کیلئے کمیونٹی سطح پر طبی سہولیات کو بہتر بنانا ہے پاکستان ٹی بی جیسی بیماریوں کے بوجھ کا شکار ،پلیٹ فارم صحت نظام میں انقلابی قدم،ڈاکٹر مختار

اسلام آباد(نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت قومی صحت ڈاکٹر مختار ملک کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں دوپاسی فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان کے پہلے انٹیگریٹڈ ون امپیکٹ کمیونٹی پلیٹ فارم کا باضابطہ اجرا کر دیا گیا ہے جس کا مقصد تپ دق (ٹی بی)، ایچ آئی وی اور ملیریا کی روک تھام کے لیے کمیونٹی کی سطح پر رسائی اور طبی سہولیات کو بہتر بنانا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے اس پلیٹ فارم کو صحت کے نظام میں ایک انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ یہ نظام عوام دوست اور جامع طبی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی بی جیسی بیماریوں کے بڑے بوجھ کا شکار ہے اور اگرچہ حکومت سرکاری سطح پر اس کا مفت علاج فراہم کر رہی ہے ، لیکن شعور کی کمی، سماجی بدنامی کا خوف اور علاج میں تاخیر جیسے عوامل تاحال رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ \\\'ون امپیکٹ\\\' ڈیجیٹل انٹرفیس کے ذریعے مریض نہ صرف قریبی طبی مراکز تلاش کر سکیں گے بلکہ انہیں درپیش شکایات اور چیلنجز کے حوالے سے فیڈ بیک دینے کی سہولت بھی میسر ہوگی جس سے نظام میں شفافیت اور جوابدہی بڑھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں