دولتالہ ، طالبات پر فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،ملزم گرفتار

دولتالہ ، طالبات پر فائرنگ ،کوئی  جانی نقصان نہیں ہوا ،ملزم گرفتار

دولتالہ ( نمائندہ دنیا ) دولتالہ کے نواحی علاقے ڈھونگ میں مقامی شخص کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھونگ سے میٹرک کا پیپر دے کر نکلنے والی طالبات پر فائرنگ ،تمام طالبات معجزانہ طور پر محفوظ رہیں، سکول گارڈ نے ملزم کو پکڑ لیا۔

 مقامی نوجوان مزمل نے طالبات کو دیکھتے ہی تیس بور پسٹل سے ہوائی فائرنگ کر دی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں