میٹرک کی طالبہ سے زیادتی بچی کی پیدائش ،ملزم گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار)میٹرک کی طالبہ زیادتی سے حاملہ ہوئی، ہسپتال لے جانے پر بیٹی کو جنم دیا، پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
متاثرہ لڑکی خاندان کی بدنامی کے ڈر سے خاموش رہی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،تھانہ وارث خان کے علاقے چاہ سلطان میں 15 سالہ میٹرک کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کے مطابق زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بچی کی طعبیت تشویشناک ہے ہسپتال کے آئی سی یومیں منتقل کردیا، ملزم بلال سجاد کو گرفتار کرلیا ہے ، متاثرہ لڑکی کا باپ سعودیہ میں ملازمت کرتا ہے ۔