ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم 13پریل سے شروع ہوگی
4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا ئے جا ئیں گے ،این ای او سی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر )نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں 13 سے 19اپریل تک منعقد کی جائے گی جس کے دوران چار کروڑ پچاس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے ،مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی ، چار لاکھ تیرہ ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ پنجاب میں 2کروڑ 30 لاکھ ، سندھ میں 1کروڑ 6 لاکھ، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ ، بلوچستان میں 26لاکھ ، اسلام آباد میں 4لاکھ 60ہزار ، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 28ہزار جبکہ آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔