جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں ، 75 اشتہاری ،منشیات فروش گرفتار
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ) ڈی پی او جہلم شفیق احمد کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ،گزشتہ ماہ میں کل 75 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔۔۔
ریپ کے 5 مقدمات درج کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،14 گینگ ٹریس کر کے 53 مقدمات میں 37 ملزمان کو گرفتار کر کے 72 لاکھ44 ہزار 200 روپے برآمد کر لیے گئے ،منشیات کا 6 مقدمہ درج کر کے 6 ملزم کو گرفتار کیا گیا اور جن سے 529 گرام چر س اور 24 عدد بوتلیں شراب برآمد کی گئیں ۔