راولپنڈی ، 84ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم

 راولپنڈی ،   84ہزار سے زائد شہریوں  کو لائسنسنگ سہولیات فراہم

راولپنڈی ( خبر نگار)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی سربراہی میں شہریوں کولائسنسنگ سہولیات کی فراہمی جاری۔ گزشتہ ماہ 84ہزار 500سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کیں گئیں۔

دور دراز سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو موبائل لائسنسنگ وینز کے ذریعے لائسنسنگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،گزشتہ ماہ 23ہزار 266شہریوں نے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ حاصل کیے ،15ہزار25شہریوں کو نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ، 5 ہزار 208 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور9سو 29نے توثیق کروائی، مارچ 2026میں 1سو54 شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے جبکہ 39ہزار915سے زائد شہریوں کومختلف نوعیت کی دیگر لائسنسنگ سروسزبھی فراہم کی گئیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں