اسلام آباد ڈولفن فورس،3ماہ میں 473جرائم پیشہ افرادگرفتار

 اسلام آباد ڈولفن فورس،3ماہ میں 473جرائم پیشہ افرادگرفتار

غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں22پستول ،66مسروقہ موٹرسائیکل برآمد

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی رپورٹر ) اسلام آباد پولیس ڈولفن فورس کی سال 2026کے ابتدائی تین ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سنیپ چیکنگ، سمارٹ کارز کی مؤثر گشت اور سپیشل ناکہ جات کے قیام کے دوران 31غیر قانونی افغانیوں سمیت 201 مشکوک افراد کو گرفتار متعلقہ تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ڈولفن فورس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 272اشتہاری اور عادی مجرمان کو گرفتار کیا، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف بور کے 22 پستول، 15 گنز اور 1 خنجر اور بھاری تعداد میں ایمونیشن برآمد کئے ۔راہزنی ،کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کرتے ہوئے 11مسروقہ گاڑیاں اور 66 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیے گئے ۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں