اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا بازار کا دورہ ،جاری منصوبوں کا جائزہ
کھیوڑہ( نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے پیرا فورس کے ہمراہ مین بازار کا دورہ کیا اور صوبائی حکومت کے بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔۔
اور بازار میں موجود ناجائز تجاوزات کا معائنہ بھی کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کی کہ شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔