مسلم لیگ ہائوس میں ایسٹر کی مناسبت سے تقریب

مسلم لیگ ہائوس میں ایسٹر  کی مناسبت سے تقریب

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد میں گزشتہ روز ایسٹر کی مناسبت سے ایک تقریب ہوئی جس میں پارٹی کے مینارٹی ونگ کے عہدیداران، کارکنا ن اور پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی۔

 تقریب میں پارٹی کے چیف آرگنائزرڈاکٹر امجد نے عیسائی برادری تک مسلم لیگ کے صدر اور چوہدری شجاعت کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ چوہدری شجاعت نے اپنے پیغام پر ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی اور ملکی تعمیروترقی میں ان کے نمایاں کردار کا اعتراف کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں