مورگاہ سے براستہ صدر راجہ بازار تک گرین بس سروس شروع کرنیکا مطالبہ

مورگاہ سے براستہ صدر راجہ بازار تک  گرین بس سروس شروع کرنیکا مطالبہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) نواحی علاقوں یونین کونسل نمبر 82 مورگاہ اور یونین کونسل نمبر 81 کوٹھہ کلاں کے شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 مورگاہ سے براستہ صدر راجہ بازار تک گرین بس سروس فوری طور پر شروع کی جائے ۔شہریوں کے مطابق اس مجوزہ روٹ میں ڈھوک سید، ڈھوک نواز، جہانگیر کالونی، مورگاہ گاؤں، طاہر کالونی، نئی آبادی، محلہ راجہ یوسف، جھامرہ، نیو روڈ کے اطراف کی آبادیاں، آرا مشین، کمپنی سٹاپ، مورگاہ موڑ اور کوٹھہ کلاں سمیت وسیع علاقے شامل ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ آباد ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں