آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اُن کے رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کل ہوگا

  آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اُن کے  رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کل ہوگا

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ) شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اُن کے رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کل جامع مسجد امام صادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر بھی شریک ہونگے جبکہ ملک بھر سے علمائے کرام، سیاسی و مذہبی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔تقریب سے خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں