وفاقی پولیس کے غازیوں کے اعزاز میں تقریب ،خراج تحسین
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی پولیس کے غازیان کے اعزاز میں ریسکیو 15میں (غازی ویک) کی افتتاحی تقریب ہوئی ، غازیوں کی قربانیوں اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔۔
ڈی آئی جی نے کہا کہ ہم اپنی بہادری ، فرض شناسی ، قربانی کے جذبے سے سر شار جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس فورس کا وقار بلند کرنے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔