الطاف بٹ کی والدہ سرینگر میں سپرد خاک، اسلام آباد میں غائبا نہ نمازجنازہ
نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی رہنماؤں کی شرکت ،ممتا رراٹھور اور دیگر کی تعزیت
اسلام آباد ( نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما الطاف احمد بٹ کی والدہ اتوار کے روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتقال کر گئیں، انہیں پیر کو سری نگر کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ پیر کو مرحومہ کی غائبانہ نمازجنازہ پولیس فاؤنڈیشن ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں اداکی گئی جس میں سیاسی وسماجی رہنماؤں، مذہبی شخصیات، صحافی برادری اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔ حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ بٹ برادران کی والدہ کے انتقال پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
غائبانہ نمازِ جنازہ کے بعد شرکا نے الطاف بٹ کی رہائش گاہ جا کر ان سے تعزیت کی ۔ شرکا میں رکن قومی اسمبلی ملک محمد ابرار، ن لیگ کے رہنما سردار نسیم، حریت رہنما شیخ متین، ایڈووکیٹ پرویز، الطاف وانی، رفیق ڈار ، سید صلاح الدین، عبدالرشید ترابی، محمود ساگر، فاروق رحمانی، سردار شوکت، تاجر رہنما کاشف چودھری ،زمرد خان ، ظفر بختاوری و دیگر شامل تھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور اور شاہ غلام قادر نے بھی الطاف بٹ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی ۔