اسلام آبادمیں سرچ آپریشن،26مشکوک افراد تھانے منتقل

اسلام آبادمیں سرچ آپریشن،26مشکوک افراد تھانے منتقل

901افراد،323گھرانوں ،180مو ٹرسائیکلوں اور 73گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 26مشکوک افراد اور 13موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانوں میں منتقل کیا جبکہ 901 افراد، 323گھرانوں،26ہوٹلوں،74د کانوں ،180 مو ٹرسائیکلوں اور73گاڑیوں کو چیک کیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو مؤثر بنانا ہے ۔ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں