اسلام آباد: 10اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد: 10اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ عناصر گرفتار

217گرام آئس،50بوتل شراب، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 10 اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے 217گرام آئس،50 بوتلیں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ۔کا رروائیاں  تھانہ کوہسار، تھانہ ویمن ، تھانہ ترنول ، تھانہ شمس کالونی ، تھانہ سہالہ اور تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے کیں ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اشتہا ر یوں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 10مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں