تعطیلات کی خلاف ورزی ،1نجی سکول سیل،2کوجرمانہ

تعطیلات کی خلاف ورزی ،1نجی سکول سیل،2کوجرمانہ

کاررروائی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے کی، شوکاز نو ٹس جاری

اٹک (اے پی پی) اٹک میں حکومتی تعطیلات کی خلاف ورزی پر ایک سکول کو سیل کر دیا گیاجبکہ تین سکولوں کو مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) نے اچانک دورہ کیا اور ڈھوک فتح میں ایک نجی سکول کو کھلا پایا جہاں طلبہ کو کلاسز میں بٹھایا گیا تھا۔حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے سکول کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ سکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی سماعت کے لیے طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) فتح جنگ نے بھی مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں دوسکول جمعہ کے روز کھلے پائے گئے ۔ دونوں کو 10،10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں