مری :لینڈ سلا ئیڈنگ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے بھیجا گیا سامان جلد تقسیم کیا جا ئیگا ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایات پر 50متاثرین کو محفوظ رہائش گاہ فراہم کر دی گئی
مری(نمائندہ دنیا) پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جھیکاگلی کے متاثرین کے لیے فوری اقدامات کے طور پر امدادی سامان روانہ کر دیا گیا جو جلدمتاثرین میں تقسیم کیا جا ئیگا ۔ امدادی سامان میں گدے ، کمبل، پلاسٹک میٹس، مچھر دانیاں، پانی کی بوتلیں، چارپائیاں اور فوڈ ہیمپرز شامل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام متعلقہ ادارے فیلڈ اور ریلیف سنٹر میں موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر عباسی شیرازی کی ہدایات پرجھیکاگلی لینڈ سلائیڈ کے متاثرہ 8 خاندانوں کیلئے فوری طور پر رہائش اورمعیاری کھانے کا بندوبست کیاگیاجبکہ گزشتہ رات 50 افراد کو محفوظ رہائش گاہ بھی فراہم کر دی گئی ہے ،متاثرہ خاندانوں کی پرائیویسی اور تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی ذاتی تفصیلات عوامی سطح پر شیئر نہیں کی جا رہیں۔