راولپنڈی:تجاوزات ختم ،ڈھا ئی کنال سرکاری اراضی واگزار
یہ زمین بطور کچراکنڈی استعمال کی جا رہی تھی ،چاردیواری کی تعمیر شروع
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر حاکم خان کی زیر نگرانی ڈھا ئی کنال سرکاری اراضی کو تجاوزات سے واگزار کروا لیا گیا۔ مذکورہ اراضی طویل عرصہ سے غیر قانونی قبضے میں تھی جبکہ اس کا کچھ حصہ مقامی افراد کی جانب سے کچرا پھینکنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ضلعی انتظامیہ نے کچرے کے ڈھیر مکمل طور پر ہٹا کر جگہ کو صاف کرادیا جبکہ مقامی آبادی کے تعاون سے اراضی کے گرد چاردیواری کی تعمیر کا کام جاری ہے تاکہ مستقبل میں اس کو دوبارہ تجاوزات سے محفوظ بنایا جا سکے ۔انتظامیہ کے مطابق اس جگہ پر جلد ہی عوام کی تفریح کے لیے ایک خوبصورت پارک قائم کیا جائے گا، جس سے علاقے کے مکینوں کو صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول میسر آئے گا۔