میرپورخاص میں طالبہ کی موت،شفاف تحقیقات کی ہدایت

میرپورخاص میں طالبہ کی موت،شفاف تحقیقات کی ہدایت

قصور وار ثابت ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف کا رروائی ہوگی ،پی ایم ڈی سی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے محمد میڈیکل کالج میر پور خاص کی تیسرے سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی موت پر گہرے دکھ اور شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک سرکاری بیان میں صدر پی ایم اینڈ ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا کہ کونسل اس واقعے کے پسِ منظر میں سامنے آنے والے حالات، خصوصاً ہراسانی کے سنگین الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے ،انہوں نے گورنمنٹ آ ف سندھ کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات ہر پہلو سے مکمل اور شفاف ہونی چاہئیں اور ان کی تفصیلات پی ایم ڈی سی کو فراہم کی جائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج نے کہا میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں ہراسمنٹ کمیٹیوں کا قیام محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ طلبہ کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور بنیادی حفاظتی اقدام ہے ۔رپورٹ موصول ہونے کے بعد معاملہ کے ذمے دار افراد کے خلاف کارروائی کی جا ئیگی ،انہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ملک بھر کے میڈیکل اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی کی جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں