وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے خطہ کو تباہی سے بچایا،سیدال خان
امریکا ، ایران مذاکرات دنیا میں امن کا باعث بنیں گے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے امریکا ،ایران کشیدگی میں جنگ بندی کے قیام کو ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیتے ہوئے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مؤثر سفارت کاری نے خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایا ، قوم اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی مفاد میں کیے گئے ہر اقدام کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔سیدال خان ناصر نے کہا پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کامیاب ہوں گے اور پوری دنیا میں امن و استحکام کے قیام کا باعث بنیں گے ، پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی عالمی سطح پر ایک مثبت اور تعمیری قدم ہے ، پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔