اسلام آباد ، آزاد کشمیر،جی بی میں ڈے کیئر سینٹرزکے قیام کی تجویز

اسلام آباد ، آزاد کشمیر،جی بی میں ڈے کیئر سینٹرزکے قیام کی تجویز

2.87ارب کے منصوبہ کا مقصد بچوں کو دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وزارتِ انسانی حقوق نے وفاقی دارالحکومت ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈے کیئر مراکز کے قیام کی تجویز پیش کی ہے ، جو انسانی حقوق اور خواتین کی ترقی کے لیے 2.87 ارب روپے کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے ۔اس منصوبہ کیلئے تقریباً 57 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جسکا مقصد بچوں کو دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنا ہے ، خاص طور پر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ، تاکہ خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت کو بہتر بنایا جا سکے ۔ دستاویز کے مطابق اس جزو کو اپریل 2025 میں ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری بھی حاصل ہو چکی ہے ۔اس اہم منصوبے کا ایک اور بڑا حصہ فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کا قیام ہے ، جس کے لیے تقریباً 1.5 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے ۔اس منصوبے میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کا پروگرام بھی شامل ہے ، جس کے لیے تقریباً 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا، صنفی حساس پالیسیوں کو مضبوط بنانا اور خواتین کے تحفظ اور بااختیاری کے لیے ادارہ جاتی نظام کو بہتر بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں