راولپنڈی ،14ملزم گرفتار،4کلو چرس ،42لٹر شراب برآمد
مختلف مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری بھی دھر لیے گئے ،مزید تفتیش شروع
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، اشتہاری مجرموں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بنی، صادق آباد اور رتہ امرال پولیس نے 3 منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 4 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ویسٹریج پولیس نے خیانت مجرمانہ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا جو نومبر 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا۔ گنجمنڈی پولیس نے چیک ڈس آنر کیس میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا جو 2022 سے مفرور تھا۔ ٹیکسلا، بنی، دھمیال، روات، واہ کینٹ، نصیرآباد اور پیر ود ہا ئی سے 11 افراد کو گرفتار کر کے 42 لٹر شراب اور ناجائز اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کیا گیا ۔